کراچی میں بھینس کالونی میں بھینسوں کے باڑے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آتشزدگی کے نتیجے میں بڑی تعداد میں بھینسیں جل کر ہلاک ہوگئیں۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں بھینسوں کے باڑے میں آگ لگ لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے کئی باڑوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
آتشزدگی کے نتیجے میں بڑی تعداد میں بھینسیں جل کر ہلاک ہوگئی جبکہ متعدد بھینسیں جھلس کر زخمی بھی ہوئیں۔ باڑہ مالک نے بتایا کہ کئی بھینسیں جل کر ہلاک ہوچکی ہیں جبکہ زخمی بھینسوں کوفوری طور پر حلال کیا جارہا ہے۔
یاد رہے سال 2020 میں بھی کراچی میں سرجانی ٹاؤن کے علاقے میں بھینس کالونی میں آگ لگنے سے 25 باڑے جل گئے جبکہ 8 بھینسیں بھی مرگئی تھیں۔
شہر میں تیز ہوائیں چلنے کے بعد سرجانی ٹاؤن کی بھینس کالونی میں بجلی کی تار ٹوٹ کر بھوسے پر گرنے سے باڑے میں آگ لگ گئی ،جس نے متعدد باڑوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔