Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

کراچی میں بلدیاتی انتخابات نہ کروانے کا کوئی جواز نہیں ہے، حافظ نعیم الرحمان

امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے ایک بار پھر جلد بلدیاتی انتخابات کروانے پر زور دیا ہے۔ حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات نہ کروانے کا کوئی جواز نہیں ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ کراچی کے انتخابات کو جان بوجھ کر تاخیر کی گئی اس لیے ہم نے کورٹ میں پٹیشن دائر کی ہوئی ہے۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ  کراچی میں ایسی کوئی صورتحال نہیں کہ انتخابات نا ہوسکیں ، چیف جسٹس سوموٹو لیتے ہوئے کراچی میں فوری بلدیاتی انتخابات کرائیں جائیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ الیکشن کمیشن سندھ حکومت کے ساتھ ملاہوا ہے،  آلہ کار کے طور پر کام کررہا ہے، فوری طور پر انتخابات کا اعلان کیا جائے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کے الیکٹرک کی ایک بار پھرلوڈشیڈنگ اور اوور بلنگ بھرپور انداز میں جاری  ہے، حکومت نیپرا اور کے الیکٹرک آپس میں ملے ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے الیکٹرک کی سرپرستی کررہی ہے۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں