گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا ایڈمنسٹریٹر کراچی سیف الرحمان کے ساتھ الہ دین پارک کا دورہ ، پودا لگایا ساتھ ہی یہ بھی بتا دیا کہ الہ دین پارک کی جگہ کیا بننے والا ہے۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ نے کہا کہ الہ دین پارک کی جگہ دوبارہ پارک بنے گا جسے جناح پارک کا نام دیا جائےگا۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہیں کہ 72 ایکڑ رقبے پر مشتمل الہ دین پارک کی جگہ خوبصورت پارک بنائیں گے اور اس کا نام جناح پارک تجویز کیا گیا ہے، یہ بات انہوں نے ایڈمنسٹریٹرکراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمن کے ہمراہ الہ دین پارک کے دورے کے موقع پرکہی#Karachi pic.twitter.com/8RAY3PSAIB
— Karachi Metropolitan Corporation (@KmcPakistan) December 10, 2022
گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے الہ دین پارک کو اصل شکل میں بحال کرنے کا حکم جاری کیا تھا، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے چارج لینے کے بعد سے ہی کام شروع کردیا ہے، یہاں خوبصورت پارک بنے گا جسے جناح پارک کا نام دیں گے۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی کا کہنا تھا کہ الہ دین پارک ہزاروں شہریوں کو تفریح کی سہولتیں مہیا کرے گا، اس پارک میں اربن فاریسٹ اور تفریح کی دیگر سہولتیں بھی مہیا کی جائیں گی۔
الہ دین پارک ہزاروں شہریوں کو تفریح کی سہولتیں مہیا کرے گا، اس پارک میں اربن فاریسٹ اور تفریح کی دیگر سہولتیں بھی مہیا کی جائیں گی،
انشاءاللہ کڈنی ہل کی طرح اس پارک کی خود نگرانی کرو گا اور کے ایم سی اپنے وسائل سے اس پارک کو دن رات کام کرکے جلد سے جلد مکمل کرے گی،#Karachi pic.twitter.com/triquTh97I
— Dr Syed Saif Ur Rehman (@DrSyedSaifurReh) December 10, 2022
سیف الدین کا کہنا ہے کہ وہ انشاءاللہ کڈنی ہل کی طرح اس پارک کی خود نگرانی کریں گے اور کے ایم سی اپنے وسائل سے اس پارک کو دن رات کام کرکے جلد سے جلد مکمل کرے گی۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ایڈمنسٹریٹر آنے والے وقت میں کراچی کو روشنیوں کا شہر ضرور بنائیں گے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ایڈورٹائیزرز کو شہر میں لگے آڑے ٹیڑھے بل بورڈ ایک ہفتے کے اندر ہٹانے کی ہدایت بھی کی ۔