Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

کراچی میں اسٹریٹ کرائم نہیں نسل کشی ہو رہی ہے،شہریوں کو بھی ہتھیار رکھنے کی اجازت دی جائے، مصطفیٰ کمال

ایم کیوایم کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے کہا کہ اس شہر میں ظلم کی انتہا ہو گئی ہے اسٹریٹ کرائم نہیں بلکہ نسل کشی ہو رہی ہے۔اتقاء معین نامی نوجوان کو گولی مار کر موٹر سائیکل چھینی گئی، چند ماہ میں 71 سے زائد جوانوں کو شہید کر دیا گیا 

ایم کیو ایم رہنما کا کہنا تھا کہ کوٹہ سسٹم لگا کر یہاں پر تعلیم اور روزگار کے دروازے بند کئے گئے ہیں۔ چالیس فیصد کوٹے پر جعلی ڈومسائل کے ذریعے کسی اور کو نوکریاں دی جاتی ہیں۔شہر کے نوجوانوں کو کوئی سرکاری نوکری نہیں۔ماں باپ اپنے لعل کو اپنی محنت بل بوتے صلاحیت اور قربانیوں کے بعد اس قابل بناتے ہیں انہیں مار دیاجاتاہے

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ کراچی کی محلہ کمیٹیوں کی مدد سے گلیوں میں بیرئیر لگانے جا رہے ہیں۔اگر حکومت اسٹریٹ کرائم روکنے میں ناکام ہے تو کراچی کے ہر شہری کو ہتھیار رکھنے کا لائسنس دیدے۔کراچی میں رہنے والے ہر شہری کو حکومت ہتھیار رکھنے کی اجازت دے یہ اپنا دفاع کر لینگے 

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں