کراچی میں اب تک 150 سے زائد غیرقانونی تعمیرات کا خاتمہ کردیا، ڈائریکٹرجنرل ایس بی سی اے

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے کراچی میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف مہم جاری ہے۔ شہر بھر میں اب تک ڈیڑھ سو غیرقانونی تعمیرات کرائی جاچکی ہیں۔

سندھ حکومت کے محکمہ اطلاعات کے مطابق ایس بی سی اے کے ڈائریکٹرجنرل عبدالرشید سولنگی کی ہدایات پر شہر میں ساتوں دن غیرقانونی تعمیرات کے خلاف مہم جاری ہے۔ وزیربلدیات سعید غنی نے بھی غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کسی بھی قسم کی رعایت نہ دینے کی بھی ہدایات کررکھی ہیں۔

سندھ حکومت کے مطابق شہر کے مختلف اضلاع میں اب تک 150 سے زائد غیرقانونی تعمیرات کو منہدم کیا جاچکا ہے۔ شہر میں تعمیر عمارتوں کی اضافی منزلوں، پورشنز اور استعمال اراضی کی خلاف ورزی سمیت دیگرغیرقانونی تعمیرات کو سربمہر بھی کیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے کی خصوصی ہدایات پرڈیمالیشن اسکواڈ ہفتے کے ساتوں دن بغیرکسی تعطیل کے انہدامی کارروائیوں کاسلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

غیرقانونی تعمیرات کو منہدم یا سربمہر کرنے کے دوران امن وامان کی صورتحال کوقابومیں رکھنے کے لئے ایس بی سی اے پولیس فورس سمیت علاقہ پولیس کی بھاری نفری بھی موجود ہوتی ہے۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts