Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

کراچی میں آج چند مقامات پر بارش متوقع، کل سے گرمی کی شدت میں کمی کا امکان

کراچی میں گزشتہ 2 روز موسلا دھار بارش کے باعث شہر میں گرمی کی شدت میں کمی نہیں آسکی۔ آج بھی دن کا آغاز شدید گرمی کے ساتھ ہوا اور دن کے آغاز پر ہی پارہ 31 ڈگری سینٹی تک جاپہنچا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 سے 39 ڈگری تک جانے کا امکان ہے لیکن محسوس کئے جانے والا درجہ حرارت 43 سے 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دوپہر کے بعد شہر کے قریب بارش برسانے والے بادل تشکیل پاسکتے ہیں لیکن انکی شدت زیادہ نہیں ہوگی جسکے باعث کراچی کے مضافاتی علاقوں میں ہی بارش کے 30 فیصد امکانات ہیں۔

بھارتی ریاست گجرات میں ہوا کا کم دباؤ اب بھی موجود ہے جس کے باعث سندھ کے مختلف اضلاع میں درمیانی شدت کی بارش ہوسکتی ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اب بھی سمندری ہوائیں معطل ہیں لیکن کل سے شہر کے موسم میں بہتری کا امکان ہے۔ کراچی میں کل سے سمندری ہوائیں بحال ہوجائیں گی جسکی وجہ سے شہر میں جاری گرمی کی شدت میں کمی آجائے گی۔

سمندری ہوائیں چلنے کے باعث کراچی میں کل سے درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ سمندری بادلوں سے رات اور صبح کے اوقات میں رم جھم بھی ہوسکتی ہے۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں