Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں آج سے ہیٹ ویو کا امکان، درجہ حرارت 42 ڈگری تک جاسکتا ہے، محکمہ موسمیات

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں آج سے ہیٹ ویو کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا ہے کہ کراچی میں آج سے شروع ہونے والی شدید گرمی کی لہر 2 روز تک برقرار رہ سکتی ہے۔

سردار سرفراز کے مطابق دن کے بیشتر حصے میں مال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں چلیں گی تاہم شام کے وقت موسم بہتر ہوجائے گا اور سمندری ہوائیں بحال ہوجائیں گی۔

محکمہ موسمیات کے چیف کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی تک جاسکتا ہے جب کہ محسوس کیا جانے والا درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک بھی ہوسکتا ہے۔

ماہرین صحت نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ دوپہر کے اوقات میں غیرضروری گھروں سے نکلا جائے۔ پانی اور ٹھنڈے مشروبات کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جائے۔ 

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts