Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

کراچی سمیت سندھ کے بیشتر مقامات پر آج سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ درجہ حرارت میں اضافہ اگلے 2 سے 3 روز جاری رہے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ موسمیات کے چیف سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ مطابق آج سے 9 اپریل کے دوران کراچی میں درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، اس کے بعد سمندری ہوائیں بحال ہونے سے 10 اپریل سے درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق آج سے 9 اپریل کے دوران کراچی کے ساتھ سندھ کے دیگر شہروں میں بھی موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔

سندھ کے بالائی اور وسطی علاقوں میں دن میں درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے جبکہ زیریں سندھ میں درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts