Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

کراچی میں آج بھی بارش متوقع، 22 یا 23 ستمبر سے ایک اور سسٹم شہر پر اثرانداز ہونے کا امکان

محکمہ موسمیات نے شہرقائد میں آج بھی بادل برسنے کی پیشگوئی کی ہے۔ کراچی میں مون سون کے موجودہ سسٹم سے بارش ہوسکتی ہے۔ شہر قائد پر 22 یا 23 ستمبر سے مون سون کا ایک اور سسٹم اثر انداز ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے لیکن شہر کے بیشتر مقامات پر بارش کی شدت گزشتہ روز جتنی نہیں ہوگی۔

سردار سرفراز کے مطابق ہوا کا کم دباؤ وسطی بھارت پر موجود ہے اور یہ مون سون بارشوں کا ہی تسلسل ہے۔ شہر قائد میں آج دوپہر کے بعد بارش برسانے والے بادل بننا شروع ہوں گے جسکے نتیجے میں تقریباً پورے شہر میں بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج بارش کا یہ سسٹم ختم ہوجائے گا اور شہر میں جاری گرمی کی شدت بھی ختم ہوجائے گی۔ کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق کراچی میں 22 یا 23 ستمبر سے ایک اور مون سون سسٹم اثرانداز ہونے کا امکان ہے تاہم اس سسٹم کی شدت کتنی ہوگی اسکا اندازہ آنے والے دنوں میں لگایا جاسکے گا۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں