Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

کراچی شہر کی خوبصورتی کیلئے کیبل اورانٹرنیٹ کے تاروں کو زیر زمین کرنے کا فیصلہ

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کی خوبصورتی میں اضافے کے پیش نظر کیبل اورانٹرنیٹ کے تاروں کے جال کو زیرِ زمین کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کیبل آپریٹرز اورانٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والے اداروں نے بکھرہوئے تاروں کے جال کو زیرزمین کرنے کے منصوبے کو حتمی شکل دے دی۔

کیبل آپریٹر ایسوسی ایشن کے چیئرمین خالد آرائیں کا کہنا ہے کہ کراچی شہرکی خوبصورتی کے لئے کیبل آپریٹرز اور انٹرنیٹ سروس پروائیڈرز سندھ حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔

چیئرمین خالد آرائیں کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کے لئے روڈ کٹنگ چارجز معاف کرکے روڈ کٹنگ کی قانونی اجازت دی جائے۔ کیبل اور انٹرنیٹ کے تاروں کو زیر زمین کردیا جائے گا۔

خالد آرائیں کے مطابق اس عمل سے غیرقانونی طور پر تاروں میں کنڈا مارنے اور مختلف تعمیراتی کاموں کے باعث تار ٹوٹنے کے باعث پیدا ہونے والے ٹیکنیکل فالٹ میں کمی آئے گی۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں