Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

کراچی شہر کا اگلا ایڈمنسٹریٹر ایم کیوایم پاکستان کا ہوگا، خواجہ اظہارالحسن

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ایک سینئر رہنما خواجہ اظہار الحسن نے حکمراں جماعت پاکستان پیپلز پارٹی سے ملاقات کی۔ جسکے بعد انہوں نے دعوٰی کیا ہے کہ سندھ حکومت جلد ہی ایم کیوایم پاکستان کے نامزد شخص کو کراچی کا ایڈمنسٹریٹر مقرر کرے گی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ایم کیو ایم پاکستان کے اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی اور شہر کے متعدد شہری مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

ایم کیو ایم کے وفد میں پارٹی کے کنوینر خالد مقبول صدیقی، گورنر سندھ کامران ٹیسوری، وفاقی وزیر فیصل سبزواری، خواجہ اظہار، سینیٹر فروغ نسیم اور وسیم اختر شامل تھے۔

صوبائی وزرا سعید غنی اور شرجیل میمن، وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی وقار مہدی اور کراچی کے ایڈمنسٹریٹر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے وزیراعلیٰ کی معاونت کی۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم نے بلدیاتی انتخابات، کراچی کے مسائل اور سندھ میں سیلاب کے بعد کی مجموعی صورتحال سمیت متعدد امور پر بات چیت کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج کی ملاقات کے بعد ہم امید کرتے ہیں کہ اگلے چند دنوں میں ہمارے نامزد امیدوار کو کراچی کا ایڈمنسٹریٹر مقرر کر دیا جائے گا۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں