Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی سے لاہور جانے والی پرواز سے 19 لاکھ کا سونا چوری

کراچی سے لاہور جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز میں سامان سے 19 لاکھ روپے کا سونا چوری کرلیا گیا۔ پولیس نے چوری کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

 

کراچی ائیرپورٹ پر بک کرایا گیا سامان فیملی لاہور ائیرپورٹ پر وصول کرکے ہوٹل پہنچی تو ڈائمنڈ سمیت 19 لاکھ روپے مالیت کے زیورات غائب تھے، خاتون نے پولیس کو واقعہ کی اطلاع دی جس پر پولیس نے واردات کا سراغ لگا لیا۔

 

ائیرپورٹ کے 3 ملازمین کو گرفتار کرکے زیورات برآمد کرلیے گئے اور تینوں ملزمان کے خلاف ایئرپورٹ تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے سامان جہاز میں لوڈ کرنے کے بعد زیورات چوری کیے۔

 

ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او ایئرپورٹ کلیم موسیٰ کی نگرانی میں پولیس پارٹی نے واردات کرنے والوں کا سراغ لگایا۔ پولیس تفتیش کے دوران رائل ایئرپورٹ سروس کے 3 ملازم آفتاب احمد، وقار حیدر اور سید ساجد حیدر واردات میں ملوث نکلے۔

 

ایس ایچ او کلیم موسیٰ کے مطابق ملزمان نے یہ زیورات جہاز میں لوڈ کرنے کے بعد سامان سے چوری کئے۔ پولیس تفتیش کے دوران ملزمان نے انکشاف کیا کہ واردات کا تعین جہاز میں اس لیے کیا کہ سی سی ٹی وی کیمروں سے بچ سکیں، ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

 

 

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts