Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

کراچی سمیت سندھ کے کالجز میں امتحان میں شرکت کیلئے 70 فیصد حاضری لازمی قرار

محکمہ کالجز نے کالج کے طلبا و طالبات کی امتحانات میں  شرکت کیلیے 70 فیصد حاضری کو لازمی قرار دے دیا۔ 70 فیصد حاضری نہ ہونے کی صورت میں طالب علم سالانہ امتحان میں شریک نہیں ہوسکیں گے۔

ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق محکمہ کالجز کی جانب سے کراچی سمیت سندھ بھر کے تمام کالجز کو حکم نامہ جاری کردیا گیا۔ حکم نامے میں تمام کالجز میں طلبا اور طالبات کی حاضری کو یقینی بنانے کا کہا گیا ہے۔

حکم نامے میں طلبا وطالبات کو پابند کیا گیا ہے کہ اُن کی کالج حاضری 70 فیصد ہو، ایسا نہ ہونے کی صورت میں انہیں امتحانات میں بیٹھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

سیکریٹری کالجز نے کہا کہ 70 فیصد حاضری کا اطلاق کراچی سمیت صوبہ سندھ کے تمام سرکاری کالجز پر ہوگا۔ اور ستر فیصد حاضری نہ ہونے والے طالب علم کو امتحان میں نہیں بیٹھنے دیا جائے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق محکمہ کالجز نے اساتذہ اور پرنسپلز کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ طلبا کی حاضری کے حوالے سے اقدامات کریں اور طالب علموں کو پابند بھی کریں۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں