Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی سمیت سندھ کے سرکاری کالجوں میں داخلے کیلئے ڈومیسائل اور پی آر سی کی شرط عائد

حکومت سندھ نے سرکاری کالجوں میں داخلے کے لئے ڈومیسائل اور پی آر سی کی شرط عائد کردی ہے۔ حکومت کی جانب عائد کردہ نئی شرائط کے باعث طالب علموں کو داخلے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ بھر کے سرکاری کالجوں میں داخلے کے لئے ڈومیسائل اور پی آر سی کی شرط رکھ دی گئی ہے۔ 

داخلے کے وقت ڈومیسائل پی آر سی کی شرائط کے باعث طلبہ داخلوں سے محروم ہیں تاحال محکمہ تعلیم نے صورت حال کا نوٹس نہیں لیا۔

آن لائن فارم اور مکمل ریکارڈ محکمہ تعلیم کے پاس جمع ہونے غیر ضروری دستاویزات کالجوں میں طلب کی جارہی ہے، طلبہ وطالبات کے مطابق مطلوبہ داخلہ میعار مکمل ہونے باوجود داخلہ مرحل مشکل ہوچکا ہے۔

طالب علموں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اون فارم جمع کراتے پورا بائیو میٹرک محکمہ تعلیم کو فراہم کرچکے ہیں۔ طالب علموں نے وزیر اعلی سندھ سے صورت حال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔۔

 

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts