شہرقائد سمیت کے سندھ کے تمام تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔ فیصلے کے اطلاق نجی و سرکاری تمام تعلیمی اداروں پر ہوگا۔
محکمہ تعلیم سندھ نے اسکولز اور کالجز کیلئے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ اسٹرینگ کمیٹی نے سردیوں کی چھٹیوں کی توثیق کردی۔
وزیر تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ تمام تعلیمی اداروں میں 20 دسمبر سے موسم سرما کی چھٹیوں کا آغاز ہوگیا اور تعطیلات یکم جنوری 2023 تک جاری رہیں گی۔
وزیرتعلیم سندھ کی جانب کئے گئے اعلان کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے 2 جنوری 2023 کو دوبارہ کھل جائیں گے اور تدریسی عمل شروع ہوجائے گا۔