Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

کراچی جلسے میں شرکت کرنے والے افراد قومی پرچم ساتھ لائیں، عمران خان کی خواہش

عدم اعتماد کی تحریک کے ذریعے عمران خان کو وزیراعظم کے عہدے سے برطرف کرنے اور حکومت کے خاتمہ کے خلاف پی ٹی آئی سڑکوں پر آچکی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف پشاور کے بعد اب کراچی میں بھی پاور شو کیلئے تیار ہے۔

 

پی ٹی آئی کی جانب سے کل کراچی میں مزار قائد پر جلسے کا اعلان کیا گیا ہے اور اس حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ اس حوالے سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جلسے میں شریک ہونے والے افراد سے کی جانے والی خواہش سامنے آئی ہے۔

 

ٹوئٹر پر رہنما پی ٹی آئی اسد عمر نے جلسے سے متعلق ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان شاء اللہ کل کراچی میں نئی تاریخ رقم ہونے جا رہی ہے کیونکہ یہ جدوجہد اب سیاسی پارٹی کے لیے نہیں بلکہ حقیقی طور پر آزاد قوم کے لیے ہے۔

 

اسد عمر نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ عمران خان کی خواہش ہے کہ کل کے جلسے میں شرکت کرنے والے لوگ زیادہ سے زیادہ تعداد میں پاکستان کا قومی پرچم ساتھ لے کر آئیں۔ سابق وفاقی وزیر نے اپنی ٹوئٹ میں  امپورٹڈ حکومت نامنظورکا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

 

واضح رہے پاکستان تحریک انصاف نے 16 اپریل بروز ہفتہ رات نو کراچی میں مزار قائد سے متصل باغ جناح گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کااعلان کیا ہے۔ جلسے سے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان خطاب کریں گے۔

 

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں