Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی باکسر الیاس حسین کی پری کوارٹرفائنل میں رسائی

انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں کھیلے جارہے دولت مشترکہ کھیلوں سے پاکستان کیلئے بلاآخر اچھی خبر آگئی۔ باکسنگ رنگ میں پاکستانی باکسر الیاس حسین نے حریف باکسر کو ناک آؤٹ کردیا۔

باکسنگ کی 57 کلوگرام فیدرویٹ کیٹگری میں پاکستانی باکسر الیاس حسین کا لیسوٹو کے باکسر موروکی موکھوٹو سے مقابلہ ہوا۔ الیاس حسین کے تابڑ توڑ مکوں نے حریف باکسر کو چاروں شانے چت کردیا۔

دوسرے راؤنڈ میں الیاس حسین کے زوردار پنچ سے لیسوٹو کے باکسر موروکی موکھوٹو لڑکھڑاگئے اور ریفری نے مقابلہ روک دیا۔ 2 منٹ 55 سکینڈ بعد روکے جانے والا مقابلہ ریفری نے وہیں ختم کردیا اور الیاس حسین کو فاتح قرار دیا۔

الیاس حسین کامیابی کے بعد کامن ویلتھ گیمز کے باکسنگ ایونٹ کے راؤنڈ آف 16 میں پہنچ گئے ہیں۔ پری کوارٹرفائنل میں الیاس حسین کا مقابلہ اتوار کو انگلینڈ کے باکسر کے ساتھ ہوگا۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں