Search
Close this search box.

“کاش ایسا نہ ہوا ہوتا”, پاکستان کرکٹ اور فینز کے ہارٹ بریک مومنٹس

پاکستان کرکٹ کی تاریخ ایسے کئی یادگار لمحات سے بھری پڑی ہے جنکا ذکر آتے ہی کرکٹ فینز آج بھی بے اختیار کہتے ہیں۔ کاش ایسا نہ ہوتا۔۔۔۔

دنیا بدلی، کرکٹ بدلی لیکن ایک چیز آج تک نہ بدلی ہے وہ پاکستان کرکٹ فینز کا کاش ۔۔۔ 90 کی دہائی ہو یا آج کا زمانہ۔۔ پاکستان کرکٹ فینز کے لئے تقریباً ہر ایونٹ ہی کاش ایسا نہ ہوتا پر ہی ختم ہوتا ہے۔

1996 ورلڈکپ، عامرسہیل بمقابلہ وینکاٹش پرساد

90 کی دہائی میں 1996 ورلڈکپ کو یاد کریں تو کوارٹرفائنل میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں۔ بھارت کے 287 کے جواب میں پاکستانی ٹیم 15ویں اوور میں 113 رنز تک پہنچ چکی تھی۔۔۔

لیکن یہاں شاندار بیٹنگ کررہے عامرسہیل نے جذبات میں آکر وہ غلطی کی جو ٹیم پر بھاری پڑی۔ عامرسہیل نے چوکا لگاکر بھارتی باؤلر وینکاٹش پرساد سے لفظوں کا تبادلہ کیا اور پرساد نے اگلی ہی گیند پر عامرسہیل کی وکٹیں گرادیں اور پھر آنے والا کوئی بھی بیٹر زیادہ دیر نہ ٹک سکا۔

اور 1996 ورلڈکپ کا اختتام اس جملے پر ہوا کہ کاش عامرسہیل پرساد سے نہ الجھتے۔۔۔۔

2007 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، مصباح الحق کا اسکوپ

2007 میں ہونے والا پہلا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کسے یاد نہیں لیکن بھارت کے خلاف فائنل میچ میں جیت کے قریب پہنچ کر مصباح الحق نے ایک ایسا شاٹ کھیلا جس پر اپنی وکٹ گنوادی اور پھر پاکستانی فینز آج تک یہی کہنے پر مجبور ہیں کہ کاش مصباح وہ شاٹ نہ کھیلتا۔

2009 چیمپیئنزٹرافی، یونس خان ڈراپ کیچ

2009 میں ہونے والی چیمپیئنزٹرافی کا اختتام بھی کاش پر ہوا۔ نیوزی لینڈ کے خلاف سیمی فائنل میں پاکستان کے 233 رنز کے جواب میں نیوزی لینڈ نے 39 اوورز میں 165 رنز بنائے تھے۔ 

اس موقع پر گرانٹ ایلیٹ کا کپتان یونس خان نے ایک انتہائی آسان کیچ ڈراپ کیا اس وقت ایلیٹ 42 رنز پر تھے اور اسکے بعد انہوں نے ناقابل شکست 75 رنز بناکر نیوزی لینڈ کو جیت دلادی۔

2010 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، مائیک ہسی کے سعیداجمل کو چھکے

2010 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو پاکستان کے خلاف آخری اوور میں 18 رنز درکار تھے۔ کپتان شاہدآفریدی نے سعیداجمل کو گیند تھمائی۔

سعیداجمل اس میچ سے قبل جنوبی افریقہ کے خلاف آخری اوور میں 17 رنز کا دفاع کرچکے تھے اور اس بار تو 1 رن زیاددہ تھا لیکن اس دن قسمت کو کچھ اوور منظور تھا۔ مائیک ہسی نے سعیداجمل کو چھکے لگاکر میچ پاکستان سے چھین لیا۔

اور پھر فینز کا وہی جملہ۔۔۔ کاش سعیداجمل وہ اوور نہ کرتا۔۔۔۔۔

2011 ورلڈکپ، سچن ٹنڈولکر کے ڈراپ کیچز

اسی طرح 2011 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں بھارتی بیٹر سچن ٹنڈولکر کے پاکستانی پلیئرز نے 4 کیچ چھوڑے اور انہوں نے 85 رنز بنائے۔ اس اسکور کی مدد سے بھارت نے 260 رنز بنادئے اور پاکستان یہ ہدف حاصل نہ کرسکا اور ورلڈکپ کا اختتام ہوگیا۔ 

2015 ورلڈکپ، راحت علی ڈراپ کیچ

2015 ورلڈکپ کا اختتام کاش راحت علی وہ کیچ نہ چھوڑتا پر ہوا۔ آسٹریلیا کے خلاف کوارٹرفائنل میں وہاب ریاض کی طوفانی باؤلنگ کے باعث پاکستان آسٹریلیا پر حاوی تھا لیکن راحت علی نے شین واٹسن کا کیچ چھوڑا اور پھر واٹسن نے آسٹریلیا کو وہ میچ جتوادیا۔

2019 ورلڈکپ، پاک سری لنکا میچ میں بارش

2019 ورلڈکپ میں پاکستان گروپ مرحلے سے رن ریٹ کے باعث باہر ہوا اور اسکی ایک بڑی وجہ سری لنکا کے خلاف میچ بارش کے باعث ڈرا ہونا تھا اس پر بھی شائقین آج بھی یہی کہتے نظر آتے ہیں کہ کاش پاک سری لنکا میچ میں بارش نہیں ہوتی۔

2021 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، حسن علی ڈراپ کیچ

2021 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کا اختتام کاش حسن علی وہ کیچ نہ چھوڑتا کے ساتھ ہوا۔ پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہنے والی قومی ٹیم سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف ہاری۔ حسن علی سے کیچ ڈراپ ہونے کے بعد میتھیو ویڈ نے شاہین شاہ کو مسلسل چھکے لگاکر میچ جیتا۔

2022 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، شاہین شاہ آفریدی انجری

2022 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شائقین کرکٹ کاش کہتے رہ گئے۔ انگلینڈ کے خلاف فائنل میچ آخری لمحات میں سنسنی خیز مرحلے پر تھا۔ اس موقع پر شاہین شاہ آفریدی انجرڈ ہوگئے ۔ انکے اوور نہ کرانے کے باعث افتخاراحمد نے اوور کرایا اور پاکستان وہ میچ ہار گیا۔

2023 ایشیا کپ، ایڈج پر چوکا

2023 کے ایشیا کپ کے سپرفور مرحلے کے اہم میچ پاکستان سری لنکا سے آخری لمحات میں ہارا۔ زمان خان کی گیند پر ایڈج لگ کر گیند باؤنڈری پار کرگئی اور شائقین ایک بار پھر کاش کہتے رہ گئے۔

2023 ورلڈکپ، ڈر آر ایس تنازع

2023 کے ون ڈے ورلڈکپ میں جنوبی افریقہ کے خلاف حارث رؤف کی گیند پر امپائر نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ نہ دیا اور پاکستان یہ جیتا میچ بھی ہار گیا۔ یہاں بھی فینز کو اسی پر اکتفا کرنا پڑا کہ کاش امپائر آؤٹ دے دیتا۔

2021 ورلڈکپ، حارث رؤف کو چھکے اور رضوان کی وکٹ

اور اب اس سال 2024 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا بھی اختتام کاش پر ہوا۔ گروپ مرحلے میں پاکستان پہلے یوایس اے سے ہرا۔ یہ میچ بھی پاکستان کا جیتا ہوا تھا۔ امریکا کو جیت کے لئے 3 گیندوں پر 12 رنز درکار تھے لیکن حارث رؤف کو پہلے چھکا پڑا۔ پھر سنگل اور پھر چوکا لگا۔ یوں میچ پہلے سپراوور پر گیا اور پھر پاکستان ہار گیا۔ 

بھارت کے خلاف میچ میں بھی کاش محمدرضوان وہ شاٹ نہ کھیلتا کے ساتھ پاکستان کی مہم ختم ہوئی۔ بھارت کے خلاف میچ میں اہم موقع پر محمدرضوان نے غیرذمہ دارانہ شاٹ کھیل کر وکٹ گنوائی اور جیتا ہوا میچ بھی گنوادیا اور پاکستان ورلڈکپ سے ہی باہر ہوگیا۔

 

 

 

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں