Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

کارساز حادثے میں باپ بیٹی کی ہلاکت، عدالت نے ضمانت کی درخواست مسترد کردی، ملزمہ کا ایک دن کا جسمانی ریمانڈ منظور

کراچی کے علاقے کارساز میں گاڑی کی ٹکر سے باپ بیٹی کی ہلاکت میں عدالت نے ملزمہ کا ایک دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ عدالت نے ملزمہ کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔ سٹی کورٹ میں تفتیشی افسر ایس آئی او عامر الطاف نے ملزمہ نتاشا کی عدم پیشی سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرائی۔ تفتیشی افسرا نے ملزمہ نتاشا کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کرائی۔ رپورٹ کے مطابق جناح اسپتال کے ماہر نفسیات ڈاکٹر نے ملزمہ کا معائنہ کرکے اسپتال میں داخل کرلیا ہے۔

تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزمہ کی حالت ایسی نہیں کہ اسے عدالت لایا جائے، ملزمہ کی ذہنی حالت بہت خراب ہے، ملزمہ کا 7 دن کا پولیس ریمانڈ منظور کیا جائے۔ ملزمہ کے وکیل عامر منسوب ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ انکی موکلہ کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں ہے وہ جناح اسپتال میں زیرعلاج ہے، انکی موکلہ کو ضمانت دی جائے۔

جج نے وکیل سے کہا کہ ملزمہ کی پیشی کے بغیر ضمانت نہیں دی جاسکتی۔ فاضل عدالت خصوصی مجسٹریٹ کے فرائض انجام دے رہی ہے، فاضل عدالت کو ضمانت دینے کا اختیار نہیں ہے۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ گرفتاری کے وقت ملزمہ کا ڈرائیونگ لائسنس قبضہ میں لیا گیا یا موجود ہے جس پر تفتیشی افسر نے گردن ہلاکر نفی میں جواب دیا۔

ملزمہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ انکی موکلہ کے پاس پاکستانی نہیں بلکہ یو کے کا لائسنس ہے جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ یو کے کا لائسنس پاکستان میں قابل قبول کیسے ہوگا۔ عدالت نے حکم دیا کہ اگر ملزمہ پیش کرنے کے قابل نہیں ہے اس کا پراپر میڈیکل سرٹیفکیٹ متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے اور ملزمہ کا ایک دن کا جسمانی ریمانڈ بھی منظور کرلیا۔ عدالت نے ملزمہ کو بدھ کو متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں