کراچی میں ڈاکووں نے فائرنگ کر کے ایک اور شہری کی جانب لے، قائد آباد میں موٹر سائیکل سوار دوملزمان نے موبائل فون چھیننے کی کوشش، مزاحمت پر فائرنگ سے باقر علی جاں بحق ہو گیا، واقعہ کے وقت مقتول باقر علی دودھ کی دکان کے کھڑا تھا۔
پولیس کے مطابق مقتول باقر علی قائد آباد ملیر ندی حمل گوٹھ کا رہائشی تھا، باقر علی کا آبائی تعلق پنجاب کے علاقے پتوکی سے تھا، اور وہ بچوں کے ہمراہ حمل گوٹھ ملیر ندی میں رہتا تھا۔ مقتول چار بچوں کا باپ تھا، ایک بیٹا اور تین بیٹیاں ہیں
پولیس حکام کے مطابق مقتول کا موبائل فون مل گیا ہے، واقعہ لوٹ مار کا ہے یا نہیں فوری طور پر کچھ ہیں کہہ سکتے، واقعے کی مخلف پہلووں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں،مقتول کے بھائیوں کی سیکیورٹی پرنٹنگ پریس کے قریب ملیر میں بھی دودھ کی دکان ہے،
مقتول کے قریبی عزیزوں کا کہنا تھا باقر علی کی کسی سے بھی دشمنی نہیں تھی،مقتول کے بھائی جعفر کا کہنا تھا کہ ہماری مختلف علاقوں میں بسمہ اللہ اور راجپوت ڈیرہ کے نام سے دکانیں ہیں دکان صبح فجر کے وقت کھولتے ہیں،واقعہ دکان کے باہر پیش آیا،پہلے بھی دو تین بار لوٹ مار کے واقعات ہوچکے ہیں باقر بہت جزباتی تھا، اس نے پہلے بھی ڈاکوؤں کو پکڑنے کی کوشش کی تھی