کاروباری مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی جاری ہے۔ فاریکس ایکسچینج کے مطابق آج بھی کاروبار کے آغاز کے ساتھ ہی روپیہ مذید مستحکم ہوا۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 3 روپے سے زائد کمی ہوچکی ہے۔
فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر آج کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں 3 روپے 12 پیسے کی کمی ہوئی اور انٹربینک میں ڈالر 229 روپے پر ٹریڈ کررہا ہے۔
انٹر بینک کے آخری 5 کاروباری سیشنز میں اب تک امریکی ڈالر 10 روپے 71 پیسے سستا ہو چکا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے 50 پیسے سستا ہوکر 230 روپے 50 کا ہوگیا۔
جنرل سیکریٹری ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان ظفر پراچا کا کہنا ہے کہ اسحٰاق ڈار کی بطور وزیر خزانہ واپسی کی وجہ سے مارکیٹ میں رجحان میں تبدیلی آئی ہے جس کی وجہ سے روپے کی قدر میں اضافہ ہو رہا ہے۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 271 پوائنٹس کم ہونے کے بعد 41 ہزار 163 پر آ گیا ہے۔