کاروباری مارکیٹ میں آج بھی ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی ہورہی ہے۔ ملک میں ایک بار پھر پاکستانی روپیہ مستحکم ہونے لگا اور ڈالر مسلسل سستا ہورہا ہے۔
کرنسی مارکیٹ میں آج بھی کاروبار کے آغاز کے ساتھ ہی ڈالر کی قدر گرنے لگی۔ انٹربینک میں آج کاروبار کے دوران 5 روپے 79 پیسے سستا ہوا اور ایک ڈالر کی قیمت 223 روپے ہوگئی
اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں کمی ہورہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 224 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
گزشتہ روز انٹربینک مارکیٹ میں مقامی کرنسی کی قدر میں 9 روپے 59 پیسے یا 4.2 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا جو گزشتہ کئی برس کے بعد اس کی قدر میں سب سے بڑا اضافہ تھا، اس اضافے کے بعد 228 روپے 80 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اسٹیٹ بینک نے ایکسچینج کمپنیز اور بینکوں کے فارن ایکس چینج آپریشنز کی نگرانی سخت کردی ہے۔
گزشتہ روز جاری اعلامیے کے مطابق مرکزی بینک نے ضوابط کی خلاف ورزی پر2 ایکسچینج کمپنیز کی4 برانچوں کے آپریشن معطل کردیئے جبکہ ڈالرکی قیمت خریداور فروخت میں زیادہ فرق کا بھی نوٹس لیا گیا ہے۔