چیئرمین پی سی بی رمیزراجہ کو عہدے سے فارغ کردیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کرکٹ کے معاملات چلانے کیلئے 14 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔ شاہدآفریدی بھی 14 رکنی کمیٹی میں شامل ہیں۔ وفاقی کابینہ نے بھی منظوری دے دی۔
وزیراعظم کی تشکیل کردہ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی ہوں گے، یہ کمیٹی 120 دن تک پی سی بی کے معاملات چلائے گی۔ اور اگلے چیئرمین پی سی بی کیلئے انتخابات کرائے گی۔
وزیراعظم کی تشکیل دی گئی کمیٹی میں شکیل شیخ، گل زادہ، نعمان بٹ، ہارون رشید، ثناء میر، تنویر احمد، گل محمد کاکڑ اور ایاز بٹ شامل ہیں۔ کمیٹی میں شاہد خان آفریدی، شفقت رانا، مصطفیٰ رمدے اور چوہدری عارف سعید کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
وفاقی حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ 2019 کا آئین منسوخ کر کے 2014 کا آئین بھی بحال کر دیا ہے۔ نجم سیٹھی نے ٹوئیٹر پیغام میں لکھا کہ رمیزراجہ کے زیرانتظام نظام کا اب خاتمہ ہوگیا ہے۔
The cricket regime headed by Ramiz Raja @iramizraja is no more. The 2014 PCB constitution stands restored. The Management Committee will work tirelessly to revive first class cricket. Thousands of cricketers will be employed again. The famine in cricket will come to an end.
— Najam Sethi (@najamsethi) December 21, 2022
پی سی بی کا 2014 کا آئین بحال کردیا گیا ہے۔ مینجمنٹ کمیٹی فرسٹ کلاس سسٹم کو بحال کرنے کیلئے بھرپور محنت کرے گی۔ ہزاروں کرکٹرز کو روزگار ملے گا۔ کرکٹ میں بحران کا خاتمہ ہونے جارہا ہے۔
Thank you all cricket enthusiasts for welcoming change in PCB affairs. Please wish our team good luck going forward. There is a lot of work to be done and some undone!
— Najam Sethi (@najamsethi) December 22, 2022
پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ہمیں آنے والے دنوں میں بہت کام کرنا ہے۔ نجم سیٹھی نے پی سی بی میں تبدیلی کے عمل کو خوش آمدید کہنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔