Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

چیئرمین نیب آفتاب سلطان عہدے سے مستعفی ہوگئے

قومی احتساب بیورو ( نیب) کے چیئرمین آفتاب سلطان نے عہدے سے مستعفیٰ ہوگئے ہیں۔ وزیراعظم نے چیئرمین نیب کا استعفیٰ منظور کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین آفتاب سلطان نے کام میں مداخلت اور تحفظات پر عہدے سے استعفٰی دے دیا ہے اور وزیر اعظم شہباز شریف نے چیئرمین نیب کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے چند روز قبل وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی تھی۔ وزیراعظم نے چیئرمین نیب کی خواہش پر استعفی منظور کرنے کا عندیہ بھی دیا تھا۔

واضح رہے کہ وفاقی کابیبہ کی جانب سے گزشتہ سال جولائی 2022 میں انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کے سابق سربراہ اور ریٹائرڈ پولیس افسر آفتاب سلطان کو تین سال کے لیے قومی احتساب بیورو (نیب) کا نیا چیئرمین بنانے کی منظوری دی تھی۔

آفتاب سلطان ایسے دوسرے سابق بیوروکریٹ تھے جنہیں اس عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔ اِن سے قبل سابق بیوروکریٹ چوہدری قمر زمان کو چیئرمین نیب تعینات کیا گیا تھا۔

نیب کی تاریخ میں زیادہ تر چیئرمین ریٹائرڈ جرنیل بنے یا اعلیٰ عدلیہ کے ریٹائرڈ ججز، جنھوں نے سیاسی رہنماؤں کے علاوہ کاروباری شخصیات اور بیوروکریٹس کا بھی خوب احتساب کیا۔

 

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں