Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

پی ڈی ایم سے معاہدہ کرکے پچھتارہے ہیں، جس روز تنگ آگئے اتحاد سے نکل جائیں گے، وسیم اختر

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینیئر رہنما وسیم اختر کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومتی اتحاد (پی ڈی ایم) سے معاہدہ کرکے پچھتارہے ہیں، ہمارے مسائل حل نہیں کئے گئے ہیں۔

وسیم اختر نے جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں کراچی کی بہتری کیلئے پاکستان تحریک انصاف کا ساتھ دیا لیکن انہوں نے بھی دھوکہ دیا اور کوئی کام نہیں آیا۔

کراچی شہر کی بہتری کیلئے ایک بار پھر موجودہ حکمران اتحاد میں شامل ہوئے لیکن پی ڈی ایم نے بھی مسائل حل نہیں کئے اور اب ہم حکومتی اتحاد سے معاہدہ کرکے پچھتارہے ہیں۔

وسیم اختر کا کہنا تھا کہ مسائل حل نہ ہونے پر پی ٹی آئی کو چھوڑ دیا تھا اور اب بھی ہم اس مرحلے پر پہنچ چکے ہیں کہ جس روز تنگ آگئے تو موجودہ حکومتی اتحاد سے بھی نکل آئیں گے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے زوال پذیر ہونے پر وسیم اختر کا کہنا تھا کہ ایک سوچھی سمجھی سازش کے تحت انکی جماعت کو ختم کیا جارہا ہے ہر مرتبہ بہتری کیلئے حکومت کا ساتھ دیا لیکن بدلے میں کراچی کو کچھ نہیں ملا۔

وسیم اختر کا کہنا تھا کہ وہ اس بات کا اعتراف کرتے ہیں کہ انکی جماعت کراچی والوں کو ڈلیور نہیں کرسکی لیکن انکے پاس اختیارات نہیں تھے آج مرتضٰی وہاب ایڈمنسٹریٹر ہیں کیا آج کراچی کے مسائل حل ہوگئے ہیں ؟

ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما وسیم اختر نے کہا کہ ہر جماعت کی مجبوریاں ہوتی ہیں، پی ٹی آئی، پی ایم ایل این، پیپلز پارٹی کی طرح ہماری بھی مجبوریاں ہیں۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں