Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

پی ٹی آئی کی مقبولیت سے سندھ حکومت الیکشن سے راہ فرار اختیار کررہی ہے، اشرف جبار قریشی

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اشرف جبار قریشی نے بلدیاتی انتخابات ملتوی ہونے پر سندھ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھاکہ سندھ حکومت پی ٹی آئی کی مقبولیت سے خوفزدہ ہے اسلئے الیکشن سے راہ فرار اختیار کررہی ہے۔

انصاف ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں اشرف جبار قریشی کا کہنا تھا کہ کراچی شہر پر ظلم ہورہا ہے۔ بلدیاتی ادارے ناکام ہوچکے ہیں اور بلدیاتی انتخابات ملتوی کرکے سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کی گئی۔  

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ عدالتوں کو اندھیرے میں رکھا جارہا ہے۔ شہر میں نہ آج بارش ہوئی اور نہ ہی کل بارشیں ہوئیں۔ الیکشن کمیشن نے پہلے بھی انتخابات ملتوی کئے اور اس بار کوئی انتخابات کیلئے کوئی تاریخ بھی نہیں دی۔

اشرف جبار قریشی کے مطابق بلدیاتی انتخابات کا تعلق عوام کے مسائل سے ہے۔ بلدیاتی ادارے اس شہر کے ناکام ہوچکے ہیں اور ایک نااہل اور نالائق ایڈمنسٹریٹر کراچی پر مسلط کررکھا ہے جسکا کام صرف فنڈز کی ہیر پھیر کرنا ہے۔

اشرف جبار قریشی کا کہنا ہے کہ ہم عدالت میں استدعا کی تھی کہ بیلٹ پیپرز تقسیم ہونے کے بعد الیکشن کرادیے جائیں، بیلٹ پیپرز کہاں ہیں اور کس کے پاس ہیں ؟ اس بارے میں کوئی کچھ نہیں جانتا۔

کراچی شہر کو بااختیار بلدیاتی نظام اور نمائندے چاہیں۔ پورے کراچی کا دورہ کیا ہے، اس دفعہ بارشوں نے تباہی کی تاریخ رقم کردی ہے۔ شہر کا کوئی مقام ایسا نہیں جہاں تباہی نہ ہوئی ہو۔ ہم ذاتی طور پر کس حد تک کام کریں ؟ جتنا کام کرسکتے ہیں وہ کررہی ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے میڈیا کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا اس وقت اپنی بھرپور ذمہ داری نبھا رہا ہے۔ میڈیا اپنی آنکھ سے سب دیکھ رہا ہے اور سب کو دکھا رہا ہے لیکن حکومت کو شرم نہیں آرہی۔

اشرف جبار قریشی نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کیلئے چلائی گئی مہم پر ہمارے نامزد کردہ چیئرمین کے اخراجات ہوئے، یہ پیسہ عوام کے ٹیکس کا ہے۔ اشرف جبار قریشی نے کہا کہ عمران ٹائیگرز کے لئے ڈھائی لاکھ لوگوں نے رجسٹریشن کروائی ہے، حکومت پی ٹی آئی کی مقبولیت دیکھ کر پریشان ہے۔

اشرف جبار قریشی نے جماعت اسلامی کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس شہر نے جماعت اسلامی کو ہر بار مسترد کیا۔ نام کے آگے مئیر لگانے سے مئیر نہیں بنا کرتے۔ کےالیکٹرک یا کہیں احتجاج کرنے سے عوام کی خدمت نہیں ہوتی۔ کےالیکٹرک اس شہر پر پھر بھی ظلم کررہی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے بلدیاتی انتخابات کی فوری تاریخ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا  کہ 13 جماعتی اتحاد کو بھاگنے نہیں دیں گے۔ 

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں