Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

پی ایس ایل 8 میں آج کراچی کنگز کا اسلام آباد یونائیٹڈ سے مقابلہ ہوگا

پاکستان سپرلیگ کے آٹھویں سیزن کے دلچسپ اور سنسنی خیز میچز جاری ہیں۔ میگاایونٹ میں آج پھر نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میدان سجے گا۔ میزبان کراچی کنگز کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے مدمقابل ہوگی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں شام 7 بجے مدمقابل ہوں گی۔ میچ کا ٹاس شام ساڑھے 6 بجے ہوگا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم پی ایس ایل 8 میں اپنا دوسرا میچ کھیلے گی۔ پہلے میچ میں کراچی کنگز کو پشاور زلمی کے خلاف سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 رنز سے شکست ہوئی تھی۔

کراچی کنگز کو پی ایس ایل ایٹ میں بڑا نقصان بھی اٹھانا پڑگیا ہے۔ کراچی کنگز کے اہم فاسٹ باؤلر میر حمزہ انجری کے باعث لیگ سے باہر ہوگئے ہیں۔ انکی جگہ فاسٹ باؤلر عاکف جاوید کو کراچی کنگز میں شامل کرلیا گیا ہے۔

پی ایس ایل کی تاریخ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو کراچی کنگز کے خلاف واضح برتری حاصل ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پی ایس ایل میں اب تک 18 میچ کھیلے جاچکے ہیں۔ جس میں سے 12 اسلام آباد نے جیتے جبکہ 6 میں فتح کراچی کنگز کا مقدر بنی۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں