Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

پیپلز پارٹی سے معاہدے کے تحت کراچی کا ایڈمنسٹریٹر ایم کیوایم کا ہوگا، کامران ٹیسوری

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی سے معاہدے کے تحت ایڈمنسٹریٹر کراچی ایم کیو ایم کا ہوگا۔ کراچی کے تین ڈی ایم سی بھی متحدہ قومی موومنٹ کے ہوں گے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضٰی وہاب نے چڑیا گھر کا دورہ کیا جہاں مرتضیٰ وہاب نے گورنر سندھ کو جاری ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ وزیر اعلٰی کی قیادت میں سندھ میں اچھا کام ہو رہا ہے، کراچی منی پاکستان ہے، صوبائی حکومت سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ پی پی سے کیے گئے معاہدے کے تحت ایڈمنسٹریٹر کراچی اور شہر کے تینوں ڈی ایم سیز ایم کیو ایم کے ہوں اور جب تک معاملات طے نہیں ہوں، مرتضیٰ وہاب ایڈمنسٹریٹر رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مرتضیٰ وہاب اچھا کام رہے ہیں، کراچی کے دیگر پارکس کی بہتری کے لئے میرا تعاون رہے گا۔ اس موقع پر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ جھیل پارک مصطفی کمال کےدور میں بنا تھا جو آج بھی خوبصورتی کے مناظر پیش کر رہا ہے۔

ایڈمنسٹیٹر کراچی کا کہنا تھا کہ شاہین پولیس کا شہید اہلکار وردی میں تھا، ان کے قاتل کو فرار کرانے والوں کو گرفتار کریں گے جب کہ مرکزی ملزم خرم کی گرفتاری کے لئے انٹرپول کی بھی مدد لیں گے۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں