Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

پنجاب میں نجی سطح پر سود لینے پر 10 سال کی سزا مقرر، وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ سودی نظام کے خاتمے کیلئے کام کررہے ہیں۔ نجی سطح پر سود لینے پر 10 سال کی سزا مقرر کی گئی ہے۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے صدر وفاق المدارس العربیہ کی قیادت میں علما کے وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر چوہدری پروزی الٰہی کا کہنا تھا علما کی دعاؤں اور برکتوں سے سارے کام سیدھے ہو رہے ہیں۔

پنجاب میں طلبہ کے لیے ناظرہ اور ترجمہ قرآن لازمی کر دیا گیا ہے، بچوں کا ذہن دین کی طرف راغب ہو گا تو قوم بنےگی، ناظرہ، ترجمہ قرآن پڑھانے کے لیے علما، حفاظ کی ایک لاکھ ملازمتیں پیدا ہوئیں۔

چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا نجی سطح پر سود لینے پر 10 سال کی سزا مقرر کی گئی ہے اور عقیدہ ختم نبوت ﷺ کے لیے بھی قوانین سازی کی گئی ہے۔

پہلی بار نکاح نامے میں عقیدہ ختم نبوت ﷺ شامل کیا گیا ہے۔ اس موقع پر مفتی تقی عثمانی کا کہنا تھا آپ دین کی خدمت کر رہےہیں، علما آپ کے لیے دعاگو ہیں، دین کی خدمت کی برکات سے آپ کی حکومت چلےگی۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں