Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

پاک نیوزی لینڈ ملتان ٹیسٹ بھی کراچی منتقل کئے جانے کا امکان

نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان پر ان دنوں کراچی میں موجود ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 26 دسمبر سے پہلا ٹیسٹ کراچی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 3 جنوری سے ملتان میں شیڈول ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ملتان میں شیڈول میچ کو بھی کراچی منتقل کئے جانے کا امکان ہے اور اس کا حتمی اعلان بھی پی سی بی کی جانب سے جلد کردیا جائے گا۔

ملتان میں شدید دھند ، موسم کی صورتحال اور فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کے باعث دوسرے ٹیسٹ میچ کو کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پی سی بی حکام نے اس سلسلے میں نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ اور انتظامیہ سے بھی بات کرلی ہے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے دوسرا ٹیسٹ بھی کراچی میں ہی کھیلنے پر رضا مندی کا اظہار کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تمام کھلاڑیوں کو بھی اس فیصلے سے آگاہ کیا جاچکا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے حتمی اعلان بھی جلد کردیا جائے گا۔

واضح رہے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 2 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے میچز کی سیریز کھیلی جانی ہے۔ ون ڈے سیریز کے تینوں میچز بھی کراچی میں ہی شیڈول ہیں۔ جو 10 ، 12 اور 14 جنوری کو کھیلے جائیں گے۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں