Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

پاک زمبابوے میچ سے پہلے مسٹر بین پر دونوں ملکوں کے مداحوں کی لفظی جنگ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور زمبابوے کے درمیان میچ آج کھیلا جائے گا لیکن میچ سے قبل مسٹر بین نے دونوں ملکوں کے مداحوں کے درمیان سوشل میڈیا پر لفظی جنگ کرادی۔ مسٹر بین سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

پاکستان کرکٹ  ٹیم کے آفیشل ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر ٹیم کے پریکٹس سیشن کی تصاویر شیئر کی گئیں جسے پاکستانی ٹیم کے حامی نے ری ٹوئٹ کی اور لکھا کہ کیا تمہیں نظر نہیں آرہا یہ لوگ آرہے ہیں۔

 جس پہ زمبابوے کے  ایک شہری نے کمنٹ کیا کہ زمبابوین ہونے کے ناطے ہم آپ کو معاف نہیں کریں گے، آپ نے ہمیں ایک بار اصلی  مسٹر بین کی جگہ جعلی مسٹر بین بھیج دیا تھا، ہم کل یہ معاملہ حل کر لیں گے، بس دعا کریں کہ کل بارش  آپ کو بچالے۔

جس پر زمبابوے کے فین نے جواب دیا کہ ہم نے تمہیں معاف نہیں کیا۔ تم لوگوں نے ایک بار نقلی مسٹر بین بھیجا تھا ۔ اس مسئلہ کو ہم کل حل کرلیں گے، دعا کرو کہ بارش ہوجائے صرف وہی تم لوگوں کو بچا سکتی ہے۔

جب ایک صارف نے ان سے اس معاملے کی وضاحت کرنے کو کہا تو زمبابوے کے مداح نے جواب دیا کہ پاکستان نے ایک جعلی مسٹر بین بھیجا تھا جس کا دعویٰ تھا کہ وہ برطانوی اداکار روون ایٹکنسن ہے جو ٹی وی پر بین کا شاندار کردار ادا کرتا ہے۔

اس ٹوئیٹ کا ہونا تھا کہ سوشل میڈیا صارفین  کو ایک دوسرے کو ٹرول  کرنے کا نیا ذریعہ  مل گیا۔ ایک پاکستانی صارف نے پوچھا کہ  کیا ہوا بھائی ؟‘ جس پر اس شخص نے جواب دیا کہ  انہوں نے ہمیں ہمارے ایک مقامی پروگرام ’’ایگریکلچر شو‘‘ میں اصلی  مسٹر بین کی بجائے جعلی (پاکستانی ) مسٹر بین بھیج دیا تھا۔

واضع رہے کہ پاکستانی مسٹر بین کی پہچان پانے والے آصف محمد ایک پاکستانی ہیں جن کی شکل روون اٹکنسن سے ملتی ہے اور وہ مسٹر بین کی نقل بھی خوب کرلیتے ہیں ۔

ستمبر 2016 میں ایک تقریب کے دوران پاکستانی مسٹر بین کو اصلی مسٹر بین بناکر مدعو کیا گیا تھا۔اس تقریب میں لوگ انہیں اصلی مسٹر بین ہی سمجھتے رہے تاہم بعد میں پتا چلا کہ یہ تو جعلی مسٹر بین ہیں۔ پاکستانی مسٹر بین کے نام سے مشہور محمد آصف اصلی مسٹر بین روون ایٹکنسن سے بہت مشابہت رکھتے ہیں۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں