پاکستان کا پچہترواں یوم آزادی ملک بھر میں انتہائی جوش و خروش سے منایا جارہا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جشن آزادی کے موقع پر 75 روپے کے یادگاری نوٹ کے ڈیزائن کی نقاب کشائی کردی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر یادگاری نوٹ کے ڈیزائن کی ویڈیو اور اور تفصیلات بتائی گئیں۔ عوام 30 ستمبر 2022 سے یہ نوٹ استعمال کرسکیں گے۔
1/2 #SBP unveils the design of Rs.75 commemorative banknote being issued on 75th anniversary of the country’s independence. The note will be available for public issuance from 30th September 2022.
For details: https://t.co/ZvCNGKxSjV pic.twitter.com/qweDbs28g7— SBP (@StateBank_Pak) August 14, 2022
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ پیغام میں بتایا گیا کہ اسٹیٹ بینک نے ملک کی آزادی کی 75ویں سالگرہ پر جاری کیے جانے والے 75 روپے کے یادگاری بینک نوٹ کے ڈیزائن کی نقاب کشائی کی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ یہ نوٹ 30 ستمبر 2022 سے عوام کے اجراء کے لیے دستیاب ہوگا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بتایا کہ اس نوٹ میں قائداعظم، سرسید احمد خان، علامہ اقبال اور محترمہ فاطمہ جناح کی تصاویر نمایاں ہیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا مزید کہنا ہے کہ نوٹ کے پیچھے کی طرف پاکستان کے قومی جانور مارخور کی تصویر نمایاں ہے جو ہمارے ماحولیاتی پائیداری، ثقافت پر ہماری توجہ کو نمایاں کرتی ہے۔