عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے ایک بار پھر وفاقہ حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ شیخ رشید احمد نے وفاقی حکومت کو زیرو قرار دے دیا۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے لکھا کہ چین، دبئی،قطر اور سعودی عرب نے بھی اس مرتبہ مدد نہیں کی، نہ ہی آئی ایم ایف کا بیل آؤٹ پیکج آیا، امریکی امداد کی شرائط پر چین کو شدید تحفظات ہیں، 90 دن کی بجائے صرف 45 دن کے ریزور رہ گئے ہیں۔
چین،دبئی،قطراورسعودیہ نے بھی اس مرتبہ مدد نہیں کی نہ ہیIMFکا بیل آوٹ آیا۔امریکی امداد کی شرائط پر چین کوشدید تحفظات ہیں۔90 دن کی بجائے صرف 45دن کے ریزور رہ گئے ہیں۔مولانافضل الرحمن کا اور TTPکا فاٹامرجر پر ایک ہی موقف ہے۔سیلاب میں مدد کی بجائےکمپنی کی مشہوری کو لوگ خوب سمجھتے ہیں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) July 31, 2022
سابق وفاقی وزیر نے لکھا کہ جمیعت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان اور ٹی ٹی پی کا فاٹا انضمام پر ایک ہی مؤقف ہے جبکہ سیلاب میں مدد کی بجائےکمپنی کی مشہوری کو لوگ خوب سمجھتے ہیں۔
شیخ رشید نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ عدم اعتماد کا فیصلہ لندن میں ہوا، وہی نواز شریف حکومت چھوڑنے کی باتیں کر رہے ہیں، معاشی طور پر ملک جام ہوگیا ہے، بجلی،گیس کے بل،فکسڈ ٹیکس لوگ نہیں دے سکتے۔
عدم اعتماد کا فیصلہ لندن میں ہوا وہی نوازشریف حکومت چھوڑنے کی باتیں کررہے ہیں۔معاشی طور پر ملک جام ہوگیا ہے۔بجلی،گیس کے بل،فکسڈ ٹیکس لوگ نہی دےسکتے۔ حکومت کی دن رات بے اثر پریس کانفرنسوں کا جمعہ بازار لگا ہوا ہے۔مختصرتحریک میں عمران خان چھا گیا ہے حکومت زیرو اور وہ ہیرو بن گیا ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) July 31, 2022
انھوں نے مزید لکھا کہ حکومت کی دن رات بے اثر پریس کانفرنسوں کا جمعہ بازار لگا ہوا ہے جبکہ مختصر تحریک میں عمران خان چھا گیا ہے، حکومت زیرو اور وہ ہیرو بن گیا ہے۔