پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند کے مدار میں داخل، چاند کی تصویر کب لی جاسکے گی؟

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آئی کیوب قمر کامیابی کے ساتھ چاند کے مدار میں داخل ہوگیا۔ سیٹلائٹ مشن سے اگلے ہفتے تک چاند کی تصویر لی جاسکے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی سیٹلائٹ مشن آئی کیوب قمر آج دوپہر 1 بج کر 14 منٹ پر چاند کے مدار میں داخل ہوا۔ سیٹلائٹ مشن 3 سے 6 ماہ تک چاند کے مدار میں گردش کرے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کے خلائی ادارے اسپارکو کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سیٹلائٹ مشن پروگرام کردہ تکینک کے مطابق کام کررہا ہے۔ اگلے 2 دن تک سیٹلائٹ کی مدد سے چاند کے مدار کے اندر مکمل جانچ کی جائے گی۔

آئی کیوب قمر کے کنٹرولرز ، سب سسٹمز اور پروٹو کولز کی مدار میں ٹیسٹنگ کا سلسلہ جاری ہے، یہ مشن چاند کے مدار میں پہنچنے کے بعد 5 سے 6 دن تک تجرباتی مراحل میں رہےگا۔ ٹیسٹ اور آلات کے آپریشنل ہونے کے بعد 16 مئی تک چاند کی پہلی تصویر موصول ہوگی۔

پاکستان کا سیٹلائٹ مشن 3 مئی کو چین کے قمری مشن چینگ 6 کے ساتھ روانہ ہوا تھا۔ خلاء تک لے جانے والے چین کے راکٹ سے پاکستانی سیٹلائٹ مشن چاند کے مدار میں داخل ہونے کے بعد علیحدہ ہوا ہے۔ 

Spread the love
جواب دیں
Related Posts