پاکستان پیپلزپارٹی کی وفاقی حکومت میں شمولیت متوقع، 8 وزارتیں ملنے کا امکان

 
پاکستان کی بڑی سیاسی جماعت پیپلزپارٹی کا ایک بار پھر مسلم لیگ ن کی وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا امکان ہے۔ حکومت میں شمولیت پر پیپلزپارٹی کو 8 وزارتیں مل سکتی ہیں۔
 
جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی نے وفاقی حکومت میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے۔ دونوں بڑی سیاسی جماعتوں نے گورنرز کی تقرری کے بعد مل کر ساتھ چلنے کا فیصلہ کیا۔
 
رپورٹ کے مطابق حکومت میں شامل ہونے پر پیپلزپارٹی کو 8 وزارتیں مل سکتی ہیں تاہم  وزارتوں کے انتخاب اور تعداد کے حوالے سے حتمی فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔
 
پیپلزپارٹی کی حکومت میں شمولیت کی تجویز وزیراعظم شہباز شریف اور  پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والی ون آن ون ملاقات کے بعد سامنے آئی ہے۔
 
جیو نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی کی وفاقی حکومت میں شمولیت کے بارے میں اسلام آباد میں موجود پارٹی کے اہم ذرائع کی جانب سے باضابطہ طور پر کوئی اعلان یا تصدیق نہیں کی گئی لیکن اس فیصلے کو فی الوقت امکان ظاہر کرتے ہوئے اسے یکسر مسترد بھی نہیں کیا۔
 
واضح رہے پاکستان پیپلزپارٹی اس سے قبل عمران خان کو تحریک اعتماد کے ذریعے ہٹائے جانے کے بعد بننے والی مسلم لیگ ن کی حکومت میں بھی شامل تھی۔
 
Spread the love
جواب دیں
Related Posts