Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

پاکستان نے اینٹی بائیوٹکس کے غیرضروری استعمال سے اموات میں اضافے کا انکشاف

پاکستان میں مختلف بیماریوں میں غیرضروری طور پر بےدریغ اینٹی بائیوٹیکس کا استعمال کئے جانے اور اسکے نتیجہ میں ملک میں اموات میں اضافے کا انکشاف ہوا ہے۔

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اینٹی بائیوٹکس کا بے دریغ استعمال جاری ہے  اور ملک میں 70 فیصد مریض غیر ضروری اینٹی بائیوٹکس استعمال کر رہے ہیں۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق اینٹی بائیو ٹکس کے بے دریغ استعمال سے جراثیموں میں ان ادویات کے خلاف مزاحمت بڑھ رہی ہے اور ہر سال ہونے والی 25 فیصد اموات کی وجہ اینٹی بائیو ٹکس کا غیر ضرروی استعمال بھی ہے۔

قومی ادارہ صحت کا  کہنا ہےکہ اس وجہ سے پہلے سے موجود اکثر اینٹی بائیوٹکس بیماریوں کے خلاف بے اثر ہو تی جارہی ہیں، اینٹی بائیوٹکس کے استعمال میں احتیاط برتیں، یہ شعور اجاگرکرنے کےلیے اسلام آبادمیں آگاہی واک ہوئی۔؎

ماہرین صحت نے کہا کہ ڈاکٹرز کی ہدایت کے بغیر ہرگز کوئی دوا نہ لیں، نزلہ، زکام،کھانسی، خراب گلے یاوائرل انفیکیشن کی صورت میں اینٹی بائیوٹکس کااستعمال غیرضروری ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اینٹی بائیوٹکس کے مسلسل استعمال سے طویل مدتی امراض جنم لے سکتے ہیں۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں