Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

پاکستان میں مردم و خانہ شماری 4 ماہ کیلئے ملتوی کردی گئی

پاکستان بھر میں مردم اور خانہ شماری کا عمل ملتوی کردیا گیا۔ مردم شماری اب اگست کے بجائے دسمبر کے آخری ہفتے میں متوقع ہے۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک میں ساتویں مردم شماری کا عمل 4 ماہ کے لیے مؤخر کر دیا گیا ہے، تکنیکی آلات کی خریداری میں تاخیر سے مردم شماری التوا کا شکار ہوئی۔

ابتدائی شیڈول کے مطابق مردم شماری کے نتائج دسمبر 2022 میں الیکشن کمیشن کو جمع کروائے جانے تھے تاہم اب مردم شماری کے نتائج مارچ 2023 تک الیکشن کمیشن کو جمع کروائے جا سکیں گے۔

ڈیجیٹل مردم شماری کے لیے 1 لاکھ 20 ہزار ٹیبلٹس ابھی خریدے جانے ہیں، ڈیجیٹل خانہ و مردم شماری کے سافٹ ویئر ٹیسٹنگ کا پائلٹ پراجیکٹ بھی شروع ہوچکا ہے۔

سافٹ ویئر ٹیسٹنگ کے لیے چند شہروں میں پائلٹ خانہ و مردم شماری کی جارہی ہے جس کی رپورٹ ادارہ شماریات جلد مرتب کرے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مردم شماری اب اگست کے بجائے دسمبر کے آخری ہفتے میں متوقع ہے۔

 

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں