Search
Close this search box.

پاکستان تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک، کراچی میں آج سے رجسٹریشن شروع

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جیل بھرو تحریک کیلئے شہرقائد میں آج سے رجسٹریشن کا آغاز ہوگا۔ عمران خان نے بدھ سے جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا اعلان کررکھا ہے۔

تحریک انصاف کراچی کے صدر آفتاب صدیقی نے کہا ہے کہ جیل بھرو تحریک کیلئے اتوار 19 فروری کو دوپہر 3 بجے سےرجسٹریشن کا عمل شروع ہوگا،رجسٹریشن کیلئے عوامی کیمپ کا قیام انصاف ہاؤس پر کیا جائیگا۔

پی ڈی ایم کے دور حکومت میں ملک میں نہ آئین ہے نہ ہی کوئی قانون،پی ڈی ایم حکومت نے سیاستدانوں کے ساتھ صحافیوں پر بھی ظلم کیے، تحریک انصاف نے پنجاب خیبرپختونخوا اسمبلیاں تحلیل کیں،ارکان نے استعفیٰ دئے،مگر اس نظام کا اب بھی کوئی پرسان حال نہیں۔

ملکی نظام کی بہتری کیلئے مزید کاوشوں کی ضرورت ہے، پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جیل بھرو تحریک کا بدھ سے باقاعدہ آغاز کا اعلان کردیا ہے۔

تحریک انصاف کراچی کے صدر آفتاب صدیقی کا کہنا ہے کہ عمران خان کی تحریک میں کراچی کے عوام، کارکنان بھرپور حصہ لیں۔ کراچی کے عوام عمران خان کے نظریہ کیلئے گھروں سے نکلیں اور تحریک کا حصہ بنیں۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں