پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے کراچی میں عمران خان سے اظہار یکجہتی کیلئے آج پھر احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق احتجاج نارتھ ناظم آباد فائیو اسٹار چورنگی پر شام 5 بجے کیا جائے گا۔ پی ٹی آئی کراچی کے صدر بلال غفار نے کارکنان اور عوام سے شرکت کی درخواست کی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی کال پر احتجاج تیسرے روز بھی کیا جائے گا…!!!
آج بروز اتوار شام 5 بجے فائیو اسٹار چورنگی نارتھ ناظم آباد پر کراچی ریجن کی جانب سے پر امن احتجاج کیا جائے گا#عمران_خان_ہماری_ریڈ_لاین_ہے
— PTI Karachi Official (@PTI_KHI) November 6, 2022
بلال غفار نے کہا کہ 3 روز گزر گئے عمران خان پر حملہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی نہیں ہوئی، مسلم لیگ نون کے رہنما رائے قمر نے بھی عمران خان کو گولی مارنے کی دھمکی دی۔
پی ٹی آئی کراچی کے صدر نے مزید کہا کہ واقعے کی تحقیقات سے بھاگنے والوں کو آسانی سے بھاگنے نہیں دیں گے، کراچی والے آج شام گھروں سے اپنے لیڈر سے یکجہتی کیلئے نکلیں، یہ وقت عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے رہنے کا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل گوجرانوالہ میں لانگ مارچ کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی کے کنٹینر پر فائرنگ کے واقعے کے خلاف کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 10 مقامات پر دھرنا اور احتجاج کیا گیا تھا۔