Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

پاکستان تحریک انصاف کا آج نماز جمعہ کے بعد ملک گیر احتجاج کا اعلان

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے آج جمعہ کی نماز کے بعد ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔ احتجاج کا اعلان پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کی جانب سے کیا گیا ہے۔

سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری اسد عمر نے ٹوئیٹر پیغام میں لکھا کہ آج جمعہ کی نماز کے بعد ملک بھر میں احتجاج ہوگا اور جب تک عمران خان کا مطالبہ پورا نہیں ہوتا ملک گیر احتجاج جاری رہے گا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے آفیشل ٹوئیٹر اکاؤنٹ سے بھی اسد عمر کے پیغام کو شیئر کیا گیا اور ملک بھر میں تحریک انصاف کے حامیوں اور عوام سے احتجاج میں شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے متعدد رہنما وزیرآباد میں لانگ مارچ کے دوران قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئے تھے۔

چیئرمین عمران خان لاہور کے شوکت خانم اسپتال میں زیرِ علاج ہیں، اِنہیں مزید اسپتال میں رکھنے یا ڈسچارج کرنے کا فیصلہ آج کیا جائے گا۔

گزشتہ روز بھی عمران خان پر حملے کی خبر آنے کے بعد ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں تحریک انصاف کے حامی سڑکوں پر نکل آئے تھے اور عمران خان پر حملے کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا تھا۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں