پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کےبادل ہرگذرتے دن کےساتھ گہرےہونے لگے۔ 100 انڈیکس میں آج بھی مندی کا رحجان غالب رہا۔
کاروباری ہفتےکےتیسرےروزہنڈریڈانڈیکس447پوائنٹس کی کمی کےبعدکاروبارکااختتام 74ہزار219پوائنٹس کی سطح پربندہوا
دن بھرمجموعی طورپردن بھرمجموعی طورپر441 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا،127 کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 246 کے شیئرز میں کمی دیکھی گئی
دوسری طرف مارکیٹ کی بات کی جائے تو امریکی ڈالر کی قدر میں استحکام رہا،انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 30 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 279 روپے 59 پیسے پر مستحکم رہا
عالمی اورمقامی مارکیٹ میں سونےکی قیمتوں میں کمی آگئی فی تولہ قیمت400روپے کی کمی سے2 لاکھ 40 ہزار 600 روپے اور10گرام سونےکی قیمت343روپےگھٹ کر2لاکھ6ہزار276روپےہوگئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں4ڈالر کی کمی سے سونا2332ڈالرفی اونس کی سطح پر آگیا