Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

پاکستان میں آج اقلیتوں کا دن منایا جارہا ہے، صدر اور وزیراعظم کے قومی دن پر پیغامات

پاکستان بھر میں آج اقلیتوں کا قومی دن منایا جا رہا ہے اور اس حوالے سے ملک کے مختلف شہروں میں پروگرامات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے اقلیتوں کے دن کے حوالے سے خصوصی پیغامات جاری کئے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اقلیتوں کے کردار کے اعتراف میں اقلیتوں کا دن مناتے ہیں، پاکستان میں اقلیتوں کو آئینِ پاکستان میں ضمانت کردہ تمام سیاسی، معاشی اور سماجی حقوق حاصل ہیں۔

ہمارا مذہب اسلام اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو مکمل طور پر تسلیم کرتا ہے، خوشی ہے کہ پاکستان نے اقلیتوں کو سیاسی، سماجی اور معاشی طور پر بااختیار بنانے کیلئے متعدد اقدامات کیے ہیں۔ ہم نے سرکاری ملازمتوں میں اقلیتوں کے لیے 5% کوٹہ مختص کیا ہے، پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں نشستیں مختص کی گئی ہیں جبکہ غریب اور مستحق افراد کو مالی امداد، شادی کیلئے گرانٹس فراہم کی جا رہی ہیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ معاشرے کے تمام طبقات بشمول مذہبی اسکالرز، اقلیتی نمائندے اور میڈیا لوگوں کو اقلیتوں کے حقوق کے بارے میں آگاہی دیں۔ پاکستان کو ایک مضبوط ملک بنانے کیلئے بین المذاہب ہم آہنگی، محبت، رواداری، بھائی چارے اور اتحاد کے جذبے کے فروغ کیلئے کام کریں۔

وزیراعظم نے کہا کہ آج اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر میں پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں اور ملکی ترقی و خوشحالی میں ان کے شاندار کردار پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ بانیء پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے اقلیتوں کے حقوق کے حوالے سے 11 اگست 1947 کو پاکستان کی آئین ساز اسمبلی میں ایک تاریخی تقریر میں اقلیتوں کے لئے مکمل مذہبی آزادی کا اعلان کیا تھا۔ قائد اعظم کے ویژن کی پیروی کرتے ہوئے اقلیتوں کی خدمات اور ان کی شناخت کے اعتراف میں 11 اگست کو اقلیتوں کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہ اکہ ہم اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کی ترقی و خوشحالی کے لیے پر عزم ہے اور آج کے دن ایک بار پھر ہم اسی عزم کا بھرپور اعادہ کرتے ہیں۔ حکومت پاکستان مذہبی اقلیتی برادری کی فلاح و بہبود کے حوالے سے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں