Search
Close this search box.

ٹی 20ورلڈکپ میں امریکا اور بھارت سے شکست،گوجرانوالہ کے وکیل نے قومی ٹیم کے خلاف پٹیشن دائر کردی

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی امریکہ اور بھارت کے ہاتھوں شکست پر قومی ٹیم کے خلاف گوجرانوالہ میں وکیل نےعدالت میں پٹیشن دائرکردی ہے۔

وکیل کی جانب سے رٹ پٹیشن ایڈیشنل سیشن جج تمثال زیب نعیم کی عدالت میں دائر کی گئی۔رٹ پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ کپتان اورٹیم اراکین کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا جائے جبکہ ٹیم مینجر ، کوچ اور 

چیف سلیکٹر کے خلاف بھی مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

اس حوالے سے عدالت نے حکم جاری کیا ہے کہ ایس ایچ او تھانہ اروپ21جون کو رپورٹ عدالت میں جمع کرائے۔ عدالت نے اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

یاد رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کو اپنے پہلے گروپ میچ میں امریکا کے ہاتھوں سپر اوور میں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور پھر اس کے بعد روایتی حریف بھارت نے 6رنز سے زیر کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اگر مگر کے ساتھ اب بارش کے چکر میں بھی پھنس گئی ہے، جمعے کو امریکا اور آئرلینڈ کے درمیان شیڈولڈ میچ میں 91 فیصد برسات کا امکان ہے ، اگر یہ میچ بارش کی نذر ہوگیا تو امریکا کو ایک پوائنٹ ملنے کے بعد پاکستان سُپر ایٹ مرحلے سے آؤٹ ہوجائے گا۔

دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں امریکا اور بھارت کے خلاف مایوس کن پرفارمنس کے بعد قومی ٹیم میں بڑے آپریشن کی تیاریاں ہو رہی ہیں ۔۔ پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے امریکا سے وطن واپس آتے ہی بورڈ عہدیداروں ، سابق کرکٹرز اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی ہے اور بڑے فیصلے متوقع ہیں ، قومی ٹیم سے چند کھلاڑیوں کی چھٹی کا بھی امکان ہے ۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں