Search
Close this search box.

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کی انعامی رقم کا اعلان، فاتح ٹیم کو 44 کروڑ روپے سے زائد ملیں گے

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کی انعامی رقم کا اعلان کردیا۔ آئی سی سی کی جانب سے اب تک تمام ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی سب سے زیادہ انعامی رقم رکھی گئی ہے۔ میگاایونٹ میں ہر ٹیم کم از کم دو لاکھ 25 ہزار ڈالر گھر لے کر جائے گی۔ 

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے لئے مجموعی طور پر 1 کروڑ 10 لاکھ 24 ہزار ڈالر کی انعامی رقم رکھی ہے جس میں سے چیمپیئن ٹیم کو 2.45 ملین ڈالر دئے جائیں گے۔ پاکستانی کرنسی میں یہ رقم 44 کروڑ روپے سے بھی زائد بنتی ہے۔

آئی سی سی کے اعلامئے کے مطابق رنراپ ٹیم کو 10 لاکھ 28 ہزار ڈالر کی انعامی رقم ملے گی۔ سیمی فائنل میں شکست کھانے والی ٹیموں کو 7 لاکھ 87 ہزار 500 ڈالر ملیں گے۔ 

آئی سی سی کے مطابق سپر8 راؤنڈ میں جو ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی نہیں کرسکیں گی انہیں 3 لاکھ 82 ہزار 500 ڈالر کی رقم ملے گی۔ دسویں سے بارہویں پوزیشن تک آنے والی ٹیموں کو 2 لاکھ 47 ہزار 500 ڈالر جب کہ تیرہویں سے بیسویں نمبر پر آنے والی ٹیموں کو 2 لاکھ 25 ہزار ڈالر ملیں گے۔

آئی سی سی کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ اور سپر ایٹ مرحلے میں ہر میچ جیتنے پر ٹیموں کو 31 ہزار 154 ڈالر ملیں گے۔ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو جیوف الاردائس کا کہنا ہے کہ یہ ایونٹ کئی لحاظ سے تاریخی ہے اور اسی مناسبت سے کھلاڑیوں کے لئے انعامی رقم بھی رکھی گئی ہے

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں