Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ٹاپ 10 بلے باز، کون کونسے پاکستانی ٹاپ 10 میں شامل؟

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ پاکستان کرکٹ ٹیم کا فیوورٹ فارمیٹ تصور کیا جاتا ہے۔ شاہدآفریدی، عمران نذیر، عبدالرزاق، شرجیل خان جیسے کئی نامور کرکٹرز ٹی ٹوئنٹی کی پہچان ہیں لیکن یہ جان کر آپ حیران ہوں گے اعداد و شمار میں پاکستانی بلے باز ٹاپ پوزیشن میں نہیں ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ٹاپ 10 بلے بازوں پر نظرڈالی جائے تو بھارت اور سری لنکا کے دو دو، ویسٹ انڈیز، آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ حتٰی کہ بنگلہ دیش کا بھی ایک کرکٹر شامل ہے  لیکن ٹاپ 10 کی فہرست کو اوپر سے دیکھا جائے یا نیچے سے ۔۔ کہیں بھی کوئی پاکستانی نظر نہیں آتا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں رنز کے اعتبار سے شعیب ملک پاکستان کے سب سے کامیاب بلے باز ہیں اور عالمی کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں انکا نمبر 12 واں ہے۔ شعیب ملک کے 34 میچز میں 646 رنز ہیں۔

عالمی کپ کے 34 میچز میں 546 رنزبنانے والے شاہدآفریدی ٹاپ بلے بازوں کی فہرست میں 21ویں نمبر پر ہیں۔ کامران اکمل کا 26واں، محمدحفیظ کا 29واں اور عمراکمل کا 30 واں نمبر ہے۔

ٹاپ 10 کی فہرست پر نظرڈالیں تو نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن دسویں نمبرپر موجود ہیں۔ کین ولیمسن کے 25 میچز میں 699 رنز ہیں۔ ولیمسن نے 3 نصف سینچریاں بنائیں اور انکا بہترین اسکور 85 رنز ہے۔

جنوبی افریقہ کے مایہ ناز بلے باز اے بی ڈویلیئرز کا نواں نمبر ہے۔ ڈویلیئرز کے نام پر 30 میچز میں 717 رنز ہیں۔ انہوں نے 5 نصف سینچریاں کی اور انکی بہترین اننگز ناقابل شکست 79 رنز کی ہے۔

بنگلہ دیش کے شکیب الحسن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے آٹھویں کامیاب ترین بلے باز ہیں۔ شکیب الحسن نے 36 میچز میں 742 رنز اسکور کئے جس میں 3 نصف سینچریاں شامل ہیں۔ شکیب کی بہترین اننگز 84 رنز کی ہے۔

انگلینڈ کے جوز بٹلر ٹاپ 10 بلے بازوں میں ساتویں نمبر پر ہیں۔ بٹلر 27 میچز میں 799 رنز بنارکھے ہیں۔ انگلینڈ کے کپتان کو میگاایونٹ میں سینچری بنانے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ بٹلر نے ایک سینچری اور 4 نصف سینچریاں بنائی ہیں اور انکی بہترین اننگز ناقابل شکست 101 رنز کی ہے۔

آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارٹر بلے بازوں کی فہرست میں چھٹی پوزیشن پر ہیں۔ 34 میچز میں وارنر کے بلے سے 806 رنز نکلے اور اس دوران انہوں نے 6 نصف سینچریاں داغیں۔ وارنر کا بہترین اسکور ناقابل شکست 89 رنز ہے۔

سری لنکا کے تلکارتنے دلشان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 35 میچ کھیلے ہیں اور ان میچز میں 897 رنز بناکر وہ ٹاپ ٹین بلے بازوں میں پانچویں نمبر پر ہیں۔ دلشان نے 6 نصف سینچریاں کی اور انکی بہترین اننگز ناقابل شکست 96 رنز کی ہے۔

بھارت کے کپتان روہت شرما کا عالمی بلے بازوں میں چوتھا نمبر ہے۔ روہت شرما کے نام پر 39 میچز میں 963 رنز ہیں۔ انہوں نے 9 نصف سینچریاں کررکھی ہیں اور انکی بہترین اننگز ناقابل شکست 79 رنز کی ہے۔

ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بلے باز کرس گیل ٹاپ تین بلے بازوں میں شامل ہیں۔ کرس گیل نے 33 میچز میں 965 رنز اسکور کئے جس میں 7 نصف سینچریاں شامل ہیں۔ کرس گیل کو عالمی کپ میں دو مرتبہ سینچریاں بنانے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ گیل کا بہترین ذاتی اسکور 117 رنز ہے۔

سری لنکا کے مہیلاجے وردھنے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ کے دوسرے کامیاب بلے باز ہیں۔ جے وردھنے نے 31 میچز میں 1 ہزار 16 رنز بنائے جس میں 6 نصف سینچریاں اور 1 سینچری شامل ہے۔ جے وردھنے کی بہترین اننگز 100 رنز کی ہے۔

بھارت کے ویرات کوہلی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے کامیاب ترین بلے باز ہیں۔ ویرات کوہلی نے صرف 27 میچز میں 81.50 کی بھاری اوسط کے ساتھ 1 ہزار 141 رنز بنارکھے ہیں۔ کوہلی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں 14 نصف سینچریاں داغ چکے ہیں اور انکی بہترین اننگز ناقابل شکست 89 رنز کی ہے۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں