Search
Close this search box.

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں میزبان امریکا کا فاتحانہ آغاز، کینیڈا کو 7 وکٹوں سے شکست

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلس میں پریری کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں میزبان ٹیم نے شاندار کھیل پیش کیا۔ 

امریکا کے کپتان نے ٹاس جیت کر کینیڈا کو بیٹنگ کی دعوت دی تو کینیڈا کی ٹیم نے 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 194 کا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجادیا۔ نوونیت دھالی وال نے 44 گیندوں پر 61 اور نکلوس کرٹون نے 31 گیندوں پر 51 رنز کی اننگز کھیلی۔

آرون جانسن نے 23، پرگت سنگھ نے 5، دلپریت باجوہ نے 11 رنز بنائے۔ شریاس مووا 32 اور ڈیلون 1 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ امریکا کی جانب سے علی خان، ہرمیت سنگھ اور کورے اینڈرسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں امریکا کی پہلی وکٹ صفر پر گری۔ 42 کے اسکور پر کپتان موناک پٹیل بھی آؤٹ ہوگئے۔ کپتان نے 16 رنز بنائے۔ اسکے بعد آرون جونز اور اینڈریاس گوس کے درمیان تیسری وکٹ پر 131 رنز کی شراکت ہوئی۔

اینڈریاس 65 رنز بناکر آؤٹ ہوئے لیکن آرون جونز وکٹ پر موجود رہے اور کورے اینڈرسن کے ساتھ ملکر 18ویں اوور میں 3 وکٹوں پر ہدف حاصل کرکے امریکا کو فتح دلادی۔ 

آرون جونز نے صرف 40 گیندوں پر 94 رنز کی اننگز کھیلی۔ جس میں 4 چوکے اور 10 چھکے شامل تھے۔ شاندار بیٹنگ پر انہیں پلیئر آف دا میچ کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔

امریکا نے کینیڈا کو شکست دے کر 2 قیمتی پوائنٹس حاصل کرلئے۔ امریکا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ اے میں شامل ہے جس میں پاکستان، بھارت اور آئرلینڈ کی ٹیمیں بھی ہیں۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں