Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

ٹوئیٹر پر فیس بک، انسٹاگرام سمیت دیگر سوشل میڈیا سائٹس کے لنک پوسٹ کرنے پر پابندی عائد

ٹوئٹر نے فیس بک، انسٹا گرام سمیت دیگر حریف سوشل میڈیا سائٹس کے لنکس پوسٹ کرنے پر پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے۔

سوشل میڈیا کمپنی کا کہنا ہے کہ جو اکاؤنٹس صارفین کو متبادل پلیٹ فارم کی ہدایت کرتے ہیں انہیں معطل کردیا جائے گا۔  سوشل میڈیا سائٹس کے لنکس پر پابندی کے باوجود ٹوئٹر پر اشتہارات کی اجازت ہوگی۔

ٹوئٹر کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمیں معلوم ہے کہ ہمارے بہت سے صارفین دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی متحرک ہیں تاہم اب ٹوئٹر کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی فری پروموشن کی اجازت نہیں دیگا۔

ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ کمپنی ایسا مواد حذف کر دے گی جو فیس بک، انسٹاگرام، مسٹوڈان، ٹرتھ سوشل، ٹرابل، اور نوسٹر جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے اکاؤنٹس سے جڑا ہوا ہوگا۔

واضح رہے ٹوئیٹر کمپنی ایلون مسلک کے خریدنے کے بعد کئی تبدیلیاں کی جارہی ہیں۔ سوشل میڈیا سائٹس کے لنک پوسٹ کرنے پر پابندی بھی ان ہی تبدیلیوں کا حصہ ہے۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں