Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

وزیراعلی سندھ کی صوبے میں سیلاب سے تباہ شدہ سڑکوں کی تعمیر شروع کرنے کی ہدایت

وزیراعلیٰ سندھ نے محمکہ پی اینڈ ڈی کو صوبے سڑکوں کی تعمیر شروع کرنے کیلئے اسکیم بنانے کی ہدایت دی ہے۔ رواں سال صوبہ سندھ میں آنے والے سیلاب نے شدید تباہی مچائی۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے ہدایت کی ہے کہ سیلاب میں ٹوٹ پھوٹ جانے والی سڑکوں کی تعمیر نو کے لیے اسکیم بنائیں، وزیر اعلیٰ کو بتایا گیا کہ تمام سڑکوں کی تعمیر پر تقریباً 46323.793 ملین روپے لاگت آئے گی۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبہ سندھ میں سیلاب کے بعد سڑکوں کی تعمیر نو سے متعلق اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں وزیر ورکس، چیف سیکریٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی اور پرنسپل سیکریٹری شریک ہوئے۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ سیلاب میں صوبے کے 23 اضلاع کی 71 سڑکیں بری طرح متاثر ہوئیں، تمام سڑکوں کی تعمیر پر تقریباً 46323.793 ملین روپے لاگت آئے گی۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ہمیں تمام مجوزہ سڑکیں بحال کرنی ہیں، انہوں نے ہدایت کی کہ سڑکوں کی تعمیرشروع کرنے کے لیے اسکیم بنائیں۔ ایشیائی بینک سے بھی سڑکوں کی تعمیر میں مدد لی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ رواں مالی سال میں زیادہ ترسڑکوں کی تعمیر ہوجانی چاہیئے، معیشت، روزگار اور سہولت کے لیے انفرا اسٹرکچر بحال کرنا ہے۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں