Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

وزیراعلی سندھ کا کراچی میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ، جوہر فلائی اوور 23 مارچ تک مکمل کرنے کی ہدایت

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں مختلف مقامات کا دورہ کیا اور ملیر ایکسپریس وے ۔ گلستان جوہر فلائی اوور کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ وزیراعلی سندھ نے جوہر فلائی اوور 23 مارچ تک مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ملیر ایکسپریس وے کورنگی سے شروع ہوکر ملیر میں ختم ہوگا، ملیرایکسپریس وے کی تعمیر سے شہر سے ٹریفک کا مسئلہ کافی حد تک حل ہو جائے گا۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اگست میں ملیر ایکسپریس وے پروجیکٹ کو جزوی طور پرشروع کر دینگے، پھر الیکشن کے بعد انشاء اللہ مکمل پروجیکٹ کا افتتاح کرینگے۔

وزیراعلی سندھ نے گلستان جوہر فلائی اوور کے دورے کے بعد 23 مارچ تک فلائی اوور مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔ مرادعلی شاہ کا کہنا تھا کہ 23 مارچ کو فلائی اوور کا افتتاح کردیں گے۔

جوہر فلائی اوور 550 میٹر لمبا اور 9.1 میٹر چوڑا ہے جبکہ انڈرپاس کی لمبائی 1100 میٹر اور چوڑائی 18.5 میٹر ہے۔ مراد علی شاہ نے میڈیا کو بتایا کہ یہ پروجیکٹ 18 ماہ میں دسمبر میں مکمل ہوجائے گا۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ میں نے آج ریڈ لائن کے جاری منصوبے کا معائنہ کیا، یہ پاکستان کا واحد پروجیکٹ بغیر سبسڈی کے چلے گا۔ ریڈ لائن منصوبہ ایشین بینک کے تعاون سے تعمیر کیا جارہا ہے۔

وزیرٹرانسپورٹ شرجیل میمن نے وزیراعلی سندھ کو ریڈلائن کے حوالے سے بریفنگ میں بتایا کہ ریڈ لائن بی آر ٹی گولڈ اسٹینڈرڈ تھرڈ جنریشن بی آر ٹی زیرو سبسڈی پروجیکٹ ہے۔

ریڈ لائن پروجیکٹ موڈل 110 کلومیٹر ٹرنک روٹ ایکسپریس سروس روٹ ہے، بی آر ٹی کا زمین پر 22.5 کلومیٹر جبکہ 0.8 کلومیٹر ایلیویٹڈ اسٹریکچر، 1.9 کلومیٹر انڈرگراؤنڈ ہے۔ 

بی آر ٹی ریڈ لائن کی کم اخراج بائیو ہائبرڈ 250 بسیں ہونگی، 25 بی آر ٹی اسٹیشنز جس میں 23 زمین پر، ایک انڈرگراؤنڈ اور ایک اوپریئٹ ہونگے، ریڈ لائن کی متوقع روزانہ سواری 350000 ہوگی۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں