Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

وزیراعلیٰ کا انتخاب، پنجاب اسمبلی اجلاس میں ہنگامہ آرائی، ڈپٹی اسپیکر پر حکومتی ارکان کا تشدد

وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کیلئے پنجاب اسمبلی کا ایوان میدان جنگ بن گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے آج صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر سردار دوست محمد مزاری پر حکومتی ارکان نے حملہ کرکے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔

 

ڈپٹی اسپیکر سردار دوست محمد مزاری کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس تاخیر سے شروع ہوا تو ڈپٹی اسپیکر کے کرسی پر بیٹھتے ہی تحریک انصاف کے اراکین نے اسپیکر پر حملہ کردیا اور ان پر لوٹوں کی بارش کر دی۔ حکومتی اراکین اسمبلی نے ایوان میں لوٹے لہرادیے۔

 

حکومتی اراکین نے اسپیکر ڈائس پر قبضہ کرکے علیم خان کا جو یار ہے، غدار ہے غدار ہے کے نعرے لگائے۔ ڈپٹی اسپیکر پر تشدد کیا گیا۔ حکومتی اراکین نے ڈپٹی اسپیکر کو لوٹے اور تھپٹر بھی مارے۔

 

اراکین کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر کے بال کھینچے گئے اور دھکے بھی دیے گئے۔ ہنگامہ آرائی، بدنظمی کے باعث اجلاس روک دیا گیا۔ صورتحال پر قابو پانے کے لیے پولیس اسمبلی ہال میں داخل ہوگئی اور پنجاب اسمبلی کو گھیرے میں لے لیا۔

 

آئی جی پنجاب پولیس راؤ سردار بھی اسمبلی پہنچ گئے۔ اسپیکر ڈائس کے گرد سیکیورٹی اہلکاروں کی بڑی تعداد تعینات کردی گئی۔

 

وزیراعلیٰ کے امیدوار چوہدری پرویز الہی نے اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کیسے ایوان کے اندر داخل ہوئی، ملکی تاریخ میں کبھی ایسا نہیں ہوا، اس کا ذمہ دار آئی جی پنجاب ہے اس کو ایوان میں بلا کر ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا، آئی جی کو ایک ماہ کی سزا دی جائے گی۔

 

پرویز الہی اور حکومتی اراکین کے شدید احتجاج پر پولیس ایوان سے واپس نکل گئی۔ سو سے زائد ارکان نے آئی جی کے خلاف تحریک استحقاق جمع کراتے ہوئے ایوان کی کارروائی دو روز کے لیے موخر کرنے کی تجویز بھی دے دی۔

 

نجاب اسمبلی کا اجلاس دوست محمد مزاری کی زیرصدارت صبح ساڑھے گیارہ بجے ہونا تھا لیکن وقت پر شروع نہ ہوسکا اور تاخیر سے شروع ہوکر پھر دوبارہ روک دیا گیا۔ اجلاس میں صوبے کے نئے وزیراعلیٰ یا قائد ایوان کا انتخاب بھی کیا ہوگا، امیدوار کو کامیابی کے لیے کُل 186 ووٹ درکار ہوں گے۔

 

متحدہ اپوزیشن کے ارکان قافلے کی صورت نجی ہوٹل سے بسوں میں پنجاب اسمبلی پہنچے۔ حمزہ شہباز اور علیم خان سمیت تمام قیادت بس میں آئی۔ بس سے اترتے ہوئے ارکان اسمبلی نے نعرہ بازی بھی کی۔ دونوں امیدوار اپنی اپنی کامیابی کیلئے پرعزم ہیں۔

 

 

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں